وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی۔میاںوالی ،ڈی جی خان کی جیلوں کا بھی سکیورٹی آڈٹ کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلومبرگ میں وزیراعظم کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ان کا عالمی مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کا اچھا تجربہ ہے۔ کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کرتے جارہے ہیں۔ اگر سیاسی مقاصد کی خاطرنقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔پہلے بھی آئی ایم ایف ڈیل کو متاثر کرنے کا پروگرام پی ٹی آئی نے بنایا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی یہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی یہاں سرمایہ کاری آنا بند ہوجائے۔شہبازشریف نے ذاتی دلچسپی سے مذاکرات طے کیے اور ملک بچ گیا۔پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہمیں جیل سے ہدایت آئی ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں۔ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ دری ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روزانہ تین سے چار میٹنگز صرف معیشت کی بحالی کیلئے کرتے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کو خود سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، ان کو معیشت کی بحالی کے ساتھ کوئی غرض نہیں ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جارہا ہے پاکستان سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس لے لیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تین جیلوں کا سکیورٹی آڈٹ کررہی ہے ، آپ کو صبر سے کام لینا چاہیے،آپ کو توشہ خانہ ،سائفر اور دیگر کیسز میں سزا ہوئی