پشاور میں صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں
اعلامیہ کے مطابق صدارتی انتخاب میں جے یو آئی کے 9 اراکین کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 107 اراکین حصہ لیں گے ۔صبح 10 بجے سے 4 بجے تک اراکین صوبائی اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ بائیکاٹ کا جمیعت علمائے اسلام کے 9 اراکین نےاعلان کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمود اچکزئی کے حق میں سنی اتحاد کونسل کے 91 اراکین ووٹ استعمال کریں گے۔دوسری جانب آصف زرداری کے حق میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پی کے اراکین ووٹ کاسٹ کریں گے۔صوبائی اسمبلی سے محمود اچکزئی کو 2.42 فارمولے کے تحت 38 جبکہ آصف علی زرداری کو 7 ووٹ ملنے کا امکان ہے