تاجروں نے جمعہ کو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے مطالبہ کیا کہ مانسہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔
تاجروں کے ایک گروپ جن میں ناصر اعوان، عمر خان سواتی، شیراز حسین، محمد زبیر اور دیگر شامل تھے انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ان کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
مانسہرہ کی عوام کے مطابق پیسکو نے بجلی کی لائنوں کی بحالی کے نام پر دن بھر کی سپلائی معطل کردی۔ انہوں نے کہا کہ اگر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا موجودہ سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے۔ شہر اور اس کے مضافات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔