خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی, بارش کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ تلاش مولی خٹ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زاہد ولد شیر ،زوجہ زاہد عمر اور ایک پانچ سالہ بچی شامل ہیں جبکہ تین سالہ طفلہ ارحم زخمی ہو گئے ۔
باجوڑ کے علاقے غاخی کنڈؤماموند میں بھی تیز بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم نے علاقائی لوگوں کے ساتھ مل کر بچوں کو ملبے سے نکال لیا۔
بٹ خیلہ میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں کمسن بچی سمیت جاں بحق جبکہ گھرکاسربراہ دوبچوں سمیت ملبے تلے دب کرزخمی ہو گیا۔ تحصیل بائزئی کے علاقے الاڈھنڈمیں بھی مکان کی چھت منہدم ہونے سے تین خواتین زخمی ہو گئیں ‘ریسکیوں ٹیموں نے ملبے سے نکال کرہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا ۔ تحصیل ڈومیل میں بھی ایک مکان کی چھت گر گئی جس میں شیر ولی نامی شخص اور دو بچے زخمی ہوگئے۔