انتخابات 2024 کیلئے الیکشن کمیشن نے 8فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں آٹھ فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اس کے لیئے تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے علاوہ نجی اداروں کو بھی چھٹی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کر سکیں۔