ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ۔جڑوان شہروں میں کل شام سے وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو 4 فروری تک برقراررہے گا ۔ادھر مری اور گلیات میں آج تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔گلیات کی بالائی چوٹیوں نے سفیدی کی چادر اوٹھ لی ہے ۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ، کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں بھی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک پہاڑوں پر بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق مری، گلیات، سوات اور کوہستان میں بارش، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے