مالی فراڈ کا کیس میں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم 10فروری کو عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف مالی فراڈ کے حوالے سے درج مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں ملزم فواد چوہدری کو ضلعی عدالت میں جج ڈاکٹر محمد سہیل کے روبرو پیش کیا گیا۔مقدمے میں فواد چوہدری پر شہری سے پچاس لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔ دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی۔ جس پر جج نے ہدایت کی کہ اگر مسئلہ نہ ہو تو ہتھکڑی کھول دی جائے۔فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ فیملی اور وکلا سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے ملاقات کی اجازت دے دی۔بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف مالی فراڈ کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 10فروری مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔