سکردو شہرکو پانی قلت سے آزاد کرنے کے لئے شروع ہونے والا فیالونگ ڈائیور جن منصوبے پر85 فیصدکام مکمل ہوگیا ہے۔
پرپانی کارخ سدپارہ جھیل کی طرف موڑدیاگیا ہے، منصوبے پر ابھی 15 فیصدکام باقی ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد مکمل طورپر پانی کا رخ جھیل کی طرف کیا جائے گا۔
منصوبے سے متعلق حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سیدباقر الحسینی کا کہنا تھا کہ منصوبے پرجو کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے وہ پوری کوشش ہوگی اسی سال مکمل کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے شتہ تونگ منصوبہ کاپرواگرم تھا تاہم اس منصوبہ پر زیادہ لاگت تھی اب لوگوں کی تعاون سے فیالونگ واٹر ڈرئیورجن منصوبے پر کام شروع کیا گیا، سڑک کا کام 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یہ واٹر چینل تقریبا 3500 فٹ پہاڑ کے ساتھ منسلک ہے، اب تک 1000 فٹ پہاڑ کاٹ چکے ہیں باقی 2500 فٹ پہاڑ پر کام ہورہا ہے۔
آغا باقر نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ پر کل 22 کڑور روپے لاگت آئے گی۔ اب تک عوام کی تعاون سے 9 کڑور روپے جمع ہو چکے ہیں تاہم اس منصوبے کومکمل کرنے کے لیے مزید 13 کڑور درکار ہے۔