گلگت: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سانحہ گیاری سیاچن کے 13سال مکمل ہونے پر میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم گیاری کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، 7اپریل 2012 کو گیاری کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے 129 فوجی آفیسران اور جوانوں نے ملک کی دفاع کیلئے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
گیاری شہدا کی قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ پاک فوج کے شہدا ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ملک کی دفاع اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آج کے دن گیاری سیکٹر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان عظیم شہدا کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔