خانیوال: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نئے گارڈز اور لوکو پائلٹ رننگ رومز کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کی 89 سالہ تاریخ میں جدید رننگ رومز کا افتتاح کیا گیا۔
لوکو پائلٹ رننگ رومز میں فائیو سٹار ہوٹل کے معیار کی رہائش فراہم کی گئی ہے۔
رننگ رومز میں سولر سسٹم، مسجد اور جدید ڈائننگ ہالز کی سہولت موجود ہے۔
ریلوے کی تاریخ میں لوکو پائلٹس کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں،۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی حاضری اور بائیومیٹرک کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ لوکو پائلٹس اور گارڈز ریلوے آپریشن کا اہم حصہ ہیں۔
ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ کارکردگی اور نظم و ضبط پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے تمام اقدامات وزیراعظم کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔


