ملتان: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ملاقات کی۔
کمشنر ملتان نے ساندل ایکسپریس کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں ملتان میں ریلوے سروسز کی بہتری اور مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریلوے اراضی کے تحفظ اور ملتان میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔


