Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    لوئر دیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،2 اہلکار شہید، 16 زخمی

    جولائی 15, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا

    جولائی 15, 2026
    ترقی

    ساؤتھ ایئر: پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت، ایک اور ایئر لائن کے ڈومیسٹک آپریشنز کا آغاز

    جولائی 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»موبائل کی بتی، تحریر:امِ رومان
    بلاگ دسمبر 29, 2023

    موبائل کی بتی، تحریر:امِ رومان

    دسمبر 29, 2023Updated:جنوری 1, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    smart phone
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    زندگی کی دوڑ میں چلتے چلتے ہم اتنا آگے پہنچ چکے ہیں کہ اپنے قدموں کی رفتار کو آہستہ کرنا ہمارے لیے مشقت کا باعث اور ناممکن لگتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہمارا لوگوں سے تعلق بحال کرنے والی واحد چیز یہ کمبخت موبائل فون ہے جو ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے جیسے تین وقت کی روٹی۔

    ہمیں یہ خوف شدید بے چینی کی کیفیت میں مبتلا رکھتا ہے کہ اگر موبائل کی بتی بجھی تو گھڑی کی سوئیاں بھی ٹک ٹک کرنا چھوڑ دیں گی۔ خدانخواستہ اگر اس آفت کی چارجنگ ختم ہو جائے تو ہماری حالت اس قیدی کی مانند ہوجاتی ہے جس کو موت کا پھندا ڈلنے کا خدشہ لاحق ہو۔ بحرحال اسکی افادیت سے تو کوئی بھی انکاری نہیں لیکن اس کے منفی استمعال سے مرتب ہونے والا سب سے بڑا خطرہ اسکی  غیر ضروری عادت ہے۔ ہائے یہ عادت بھی کیا شے ہے چاہے کسی انسان کی ہو یا کسی چیز کی ہمیشہ ذلیل ہی کیا کرتی ہے۔ بلاشبہ میری حسبِ معمول ادھر اُدھر نکل جانے کی عادت مجھے ایک دن لے ڈوبے گی۔

    خیر موبائل کے بلاوجہ استمعال کے بارے میں ہمیں معلوم ہوگا کہ اس کی بدولت انسان آس پاس کی قدرتی نعمتوں کو سراہنا فراموش کر دیتا ہے۔ اس سے متعلق میرے پاس کہنے کو کچھ منفرد نہیں کیونکہ اس سے زیادہ سچائی کا ذخیرہ میرے پاس موجود نہیں۔ البتہ اس عادت کو کم کرنے کے کچھ طریقے ہیں جو قبل از وقت میں آزما چکی ہوں جو میرے لئے کچھ خاص کارآمد ثابت نہیں ہوۓ۔ لہذا آپکا مزید وقت برباد کرنے اور بیزار کرنے کے لیے بتاتی جاتی ہوں۔

    کچھ عرصہ پہلے کا ذکر ہے کہ جوش میں آکر میں نےایک دن اچانک موبائل کا استمعال چھوڑ دیا۔ نتیجتاً  میں نے اگلے دس دن  کے بعد موبائل کی سکرین کو یوں دیدے پھاڑ کے دیکھا جیسے کسی بزرگ کے ہاتھ میں پہلی مرتبہ موبائل تھما دیا گیا ہو۔لہٰذا وقتاً فوقتاً اس کے استمعال کی مُدت کو گھٹانا ہے۔

    دوسرا اہم کام جو سر انجام دینا ہے وہ یہ کہ موبائل کو نگاہوں سے دور کسی کونے کھدرے میں رکھ کر اپنی سوچ کو اُس کے پاس نہیں چھوڑنا بلکہ دوسرے کاموں میں مصروف رکھنا ہے۔

    اور تیسرا کام یہ کہ دوستوں اور سوشل میڈیا پر اپنے موبائل سے قطع تعلقی کا ڈنڈورا نہیں پیٹنا۔ اکثر لوگ ایک لمبا پیراگراف لکھ کر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ عرصہ اپنی زندگی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ نتیجتاً دوسرے دن ہی واپس آنے پر میری طرح وہ کسی سے میم شیئر کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔  لہذا اپنے حالات کا تفصیلی جائزہ لے کر خدارا اپنے اوپر رحم کریں اور اس بتی کو صرف ضرورت کے تحت جلنے کا موقع دیں۔

    mobile phone smart phone
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں صحت سہولت کارڈ معطل کردیا گیا
    Next Article جلائو گھیرائو کیس : صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    کیا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیاد پر کرانا آئینی عمل ہے !!!! تحریر علی شیر

    جون 16, 2026

    عالمی طاقت کا نیا منظرنامہ: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 20, 2026

    ایرانی تہذیب کی تاریخ ! کیا تہذیبیں جنگوں سے مٹ سکتی ہیں؟ تحریر:علی شیر

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    لوئر دیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،2 اہلکار شہید، 16 زخمی

    جولائی 15, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا

    جولائی 15, 2026
    ترقی

    ساؤتھ ایئر: پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت، ایک اور ایئر لائن کے ڈومیسٹک آپریشنز کا آغاز

    جولائی 15, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان: ٹماٹروں سے لدے مزدا ٹرک سے 11کروڑ مالیت کی کرسٹل آئس برآمد

    جولائی 15, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 11, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک…

    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کی نوکریاں، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟

    جون 13, 2024
    خاص خبریں

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرقانون افغان مہاجرین کے خلاف کل سے سخت ایکشن متوقع

    جولائی 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    لوئر دیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،2 اہلکار شہید، 16 زخمی

    جولائی 15, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا

    جولائی 15, 2026
    ترقی

    ساؤتھ ایئر: پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت، ایک اور ایئر لائن کے ڈومیسٹک آپریشنز کا آغاز

    جولائی 15, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.