Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی کا حطار انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

    اگست 6, 2025
    شوبز

    سینئر فنکار انور علی کی طبیعت ناساز، لاہور کے اسپتال میں داخل

    اگست 6, 2025
    خاص خبریں

    سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع بلند

    اگست 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بھارت کے غیر قانونی اقدام کو چھ سال مکمل، دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا
    خاص خبریں اگست 5, 2025

    بھارت کے غیر قانونی اقدام کو چھ سال مکمل، دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا

    اگست 5, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو آج چھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری عوام یومِ استحصال کشمیر مناتے ہوئے مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ اس دن کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور عالمی قوانین کو روندتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تسلیم شدہ خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس غیر قانونی فیصلے کے بعد بھارت نے ریاستی دہشت گردی اور جبر میں مزید اضافہ کر دیا، جبکہ کشمیری عوام کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سازشیں تیز کر دی گئیں۔

    یومِ استحصال کے موقع پر اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں وفاقی وزرا، ارکانِ پارلیمان، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈی چوک میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران صبح دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون موجود تھے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کسی بھی وقت کشمیر کو یونین ٹیریٹری قرار دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں مودی حکومت نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن کشمیری عوام اور پاکستان اس منصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    اس موقع سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ استحصال پر پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مقبوضہ کشمیر کی demography اور سیاسی نقشے کو بدلنے کی سازش کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ آٹھ دہائیوں سے جاری ریاستی جبر اور دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ کر چکا ہے۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں اس سال کا یومِ استحصال غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔

    5 August 2019 Hurriyat Conference Kashmir Black Day Modi government Occupied Kashmir Pakistan Kashmir Solidarity
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی یادگار شہداء پر حاضری، سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا
    Next Article پاور سیکٹر کا گردشی قرض 700 ارب روپے کم، نیپرا نے قیمتوں میں کمی کا عندیہ دے دیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی کا حطار انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

    اگست 6, 2025

    سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع بلند

    اگست 6, 2025

    ترجمان پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیدیا

    اگست 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی کا حطار انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

    اگست 6, 2025
    شوبز

    سینئر فنکار انور علی کی طبیعت ناساز، لاہور کے اسپتال میں داخل

    اگست 6, 2025
    خاص خبریں

    سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع بلند

    اگست 6, 2025
    خاص خبریں

    ترجمان پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیدیا

    اگست 6, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    شوبز

    جمیل نوشاہی کی فنی خدمات کے اعتراف میں ادارہ فروغ ھندکو کے زیراھتمام باوقار تقریب

    اگست 4, 2025
    شوبز

    کےٹو کی ڈھیڈی ھزارہ بھر میں مقبول ترین عوامی شو: کاشف ملک کا منفرد انداز گفتگو

    اگست 1, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی کا حطار انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

    اگست 6, 2025
    شوبز

    سینئر فنکار انور علی کی طبیعت ناساز، لاہور کے اسپتال میں داخل

    اگست 6, 2025
    خاص خبریں

    سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع بلند

    اگست 6, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.