Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ترجمان پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کے پیچھے وجوہات بتادیں

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»عالمی بینک داسو پروجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض دے گا
    خاص خبریں فروری 3, 2025

    عالمی بینک داسو پروجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض دے گا

    فروری 3, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    عالمی بینک نے داسو پروجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا،قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے عالمی بینک کے سینئر عہدیدارنے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک باضابطہ طور پر1.7ٹریلین کاقرض داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کئے گئے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واپڈا نے منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی 1 تیار کر لیا ہے جو اب وزیر برائے آبی وسائل کے پاس موجود ہے اور جلد ہی منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

    پہلے مرحلے کا یہ منصوبہ 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا تاہم منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت190.1فیصد اضافے کے ساتھ586 ارب روپے سے بڑھ کر 1700ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس کی بنیادی وجوہات زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں178فیصد اضافہ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاتھا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں تھیں۔

    عالمی بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ عالمی بنک تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔ فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔عالمی بینک بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ چائلڈ سٹننگ کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا منصوبوں میں شامل تھے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد کے علاقے نڑیاں میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل
    Next Article مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    ترجمان پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کے پیچھے وجوہات بتادیں

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اورکزئی: پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ترجمان پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کے پیچھے وجوہات بتادیں

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025
    فیچرڈ

    اورکزئی: پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    واہ کینٹ میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، 3 خطرناک مجرمان ہلاک،ایک گرفتار

    اکتوبر 7, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ترجمان پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کے پیچھے وجوہات بتادیں

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.