لاہور: پاکستان اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں جس کے باعث وہ گھروں سے نکلتے ہو ئے گبھراہٹ کا شکار ہوتی ہیںـ
اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی وہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتاـ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا دے دیامریم نفیس کا کہنا تھا کہ بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے ایک جیسے اصول ہونے چاہیے ، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائے ـ