مظفرآباد:کشمیر ہاؤس میں رونقیں بڑھ گئیں۔ دوسری جانب شہر اقتدار میں وزرا ء بلاک سمیت سرکاری دفاتر سنسان،صدر و وزیراعظم سیکرٹریٹ میں الو بولنے لگے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں نے عوام الناس میں نئی بحث چھیڑ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر تبدیل ہوں گے یا نہیں ہر طرف ایک ہی بحث شروع۔ نیا وزیراعظم کون ہوگا شدید سردی کی لہر میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔
شدید سردی کے باوجود رات گئے تک مختلف ہوٹلوں میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کا رش لگا رہتا ہے۔جہاں پر صرف ایک ہی بحث جاری ہے کہ کیا وزیراعظم آزاد کشمیر تبدیل ہوں گے یا نہیں۔ یہ افواہیں بھی زبان زد و عام ہیں کہ کیا وزیراعظم آزاد کشمیر اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات تک تین ماہ کے لیے وزیراعظم رہیں گی شہریوں کے ایک بڑے دھڑے کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر از خود مستعفی بھی ہو سکتے ہیں۔