کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا نواں اجلاس ہوا۔
کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا نواں اجلاس گزشتہ دن شہزادہ مقصودالملک چیرمین کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹورزم بختیار ، ڈائیریکٹر جنرل کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین اور بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کیں۔
اس اجلاس کا مقصد عوامی مفاد میں کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے رولز میں ترمیم کرنا تھا کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے رول میں تمام قسم کے ٹیکسیشن سے متعلق قوانین کو ترمیم کرکے عوام دوست شقیں شامل کردیے گئے ،کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سروس رول کی منظوری دی گئی.ذرائع کے مطابق جلد ہی کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ جنجریت کوہ میں موجود کالاش کلچر کے قدیم الایام سے موجود دو ٹاورز کے مرمت کے حوالے سے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کردی گئی کہ جلد ویزٹ کرکے پروپوزل کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو جمع کرائیں۔اس کے علاوہ کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے Jurisdiction میں قدرتی وسائل کے منیجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی کہ تمام قسم کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر علاقے میں موجود مکینوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔آخر میں سیکرٹری ٹورزم بختیار نے تمام رولز کو عوام دوست بناکر علاقے کے دہلیز میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔یاد رہے کہ