آج پاکستان کی آزادی کو 77سال ہوگئے ہیں ـاوراس موقع پر گوگل نے ایک نیا ڈوڈل تیار کیا ہےجس میں آم کو نمایاں حیثیت حاصل ہےـ
گوگل نےپاکستان کے یوم آزادی پر جو ڈوڈل تیار کیا ہے اس میں پھلوں کے بادشاہ آم کونمایا کیا گیا ہےاس ڈوڈل میں پاکستان کا پورا نام ہرے رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل نے اپنے نام کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیاـ ڈوڈل میں پاکستان کا پرچم درمیان میں ہے،جس کےدونوں طرف آم اوران کے ساتھ آموں کے ٹکڑے نظر آرہے ہیں۔آم پاکستان کا قومی پھل ہے اور پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے،یہی وجہ ہے کہ گوگل نے پاکستان کے ڈوڈل میں آم کو مرکزی حیثیت دی ہےـ
گوگل نے اس سلسلے کا آغاز 2011میں کیا ، سب سے پہلے ڈوڈل میں اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان کو نمایاں کیا تھاـ