ترکیے نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترکیے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کرنےکی کوئی واضح وجہ نہیں ظاہر کی ہے،لیکن پورے ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن کو بھی بلاک کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکیے میں انسٹاگرام کو بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دیا گیا ہے۔
ترکیے میں یہ اقدام بدھ کے دن ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد سے کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں کو بلاک کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر انہوں نے جاری بیان میں کہا تھا کہ یہ واضح طور پر سینسر شپ ہے،انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی بھی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا ہے۔تاہم ترکیہ کی طرف سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی طرف سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں جاری کیا گیا۔