پیرس میں جاری اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ جوڈوکا نورالی امومالی نے اپنےاسرائیلی حریف کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا،اور اس کے ساتھ ہی اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 66 کلوگرام کے مقابلے میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے اسرائیل کے حریف باروچ شمائلوف کو شکست دے دی، اور واپس جاتے ہوئے نہ صرف اپنے حریف کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگا دیا۔یاد رہے کہ تاجک کھلاڑی کا یہ اقدام فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار تھا۔