شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے پہلے حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر 30 سرکاری افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔
کم جونگ سیلاب سے متعلق پہلے ہنگامی اجلاس میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا میں حالیہ سیلاب کے باعث 1500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔
تاہم شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی آزاد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔