Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    خاص خبریں جولائی 7, 2025

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Wars are not won with imported fancy war equipment or political sloganeering, says Field Marshal Asim Munir
    جنگیں یقینِ محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں ، فوجی افسران سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقینِ محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں ،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے  بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا، اس دوران انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا ۔

    بھارتی الزامات حقائق کے منافی ہیں: ۔

    اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ممالک کو شامل بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، ایسے بیانات پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا اور سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی ہوئی : ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی نیٹ سکیورٹی پر وائڈر کے خود ساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں ۔

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں: ۔

    فيلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقین ِ محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں ۔

    پاکستان نے خود کو ریجنل سٹیبلائزر ثابت کیا : ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر برتاؤ کے برعکس پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارتکاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ثابت کیا ہے ۔

    مہم جوئی کی صورت میں بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے  بڑھ کر زیادہ سخت جواب دینے کا اعلان: ۔

    فیلڈ مارشل نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا ۔

    ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا : ۔

    انہوں نے کہا کہ اس پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمہ داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عائد ہوگی، جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا ۔

    فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اورجنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اور فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی:تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں نوجوان قتل، لڑکی گرفتار
    Next Article گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.