پاکستانی رنرز نے سیشلز نیچر ٹریل رنز میں دھوم مچا دی،چترال سے تعلق رکھنے والے وقار احمد نے سیشلز نیچر ٹریل رن جیت لی، اسلام آباد کی نیلب کیانی پاکستانی خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں ۔
چترال سے تعلق رکھنے والے وقار احمد نے سیشلز نیچر ٹریل رن جیت لی اور انہوں نے فاصلہ دو گھنٹہ 11 منٹ 30 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
دوسرے نمبر پر اسلام آباد کے عمر زمان رہے ، 22 کلو میٹر کا دشوار گزار ٹریک دو گھنٹے 14 منٹ میں مکمل کیا ۔
اسلام آباد ہی کے مزمل شہزاد نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔
پاکستانی خواتین میں انعم عذیر سب سے تیز رہیں، لاہور کی انعم عذیر نے فاصلہ چار گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا ۔
اسلام آباد کی نیلب کیانی پاکستانی خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں ۔