تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹاور پر قبضے کی کوشش کرنے والے 4 افرادکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ۔
واہ کینٹ: تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ باہتر موڑ جی ٹی روڈ کے ساتھ اپنے آفس پہنچے تو آ فس کے اندد دروازے ٹوٹے ہوئے تھے ۔
درخواست کے مطابق کچھ افراد آئے اور ہم پر اسلحہ تان لیا اور اگر آ پ آ گے آ ئے تو جان سے مار دینگے اور فائرنگ بھی کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمرے جات اور ڈی وی آر اور رقم بھی لے کر فرار ہو گئے ۔
تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹرپل ٹو، ایک نائن ایم ایم، دو 30 بور پسٹل، 10 عدد کیمرے، ایک عدد ایل سی ڈی اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ۔
تھانہ صدر واہ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔


