تھانہ صدر واہ پولیس نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث مختلف گینگز کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ صدر واہ پولیس نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے زریاب گینگ اور ہارون گینگ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزمان کے قبضے سے مسروقہ وچھینے گئے 7 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے 15 موبائل فونز اور مسروقہ رقم 4 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ۔
گینگز سے دیگر مسروقہ گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
تھانہ صدر واہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہیں کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ۔
شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔