اپرکوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ڈی سی طارق علی خان کے مطابق اپرکوہستان شاہراہ ریشم پر پانی باء میں علی الصبح لینڈ سلائیڈںگ ہوئی۔ لیںڈ سلائیڈںگ کی زد میں آنے سے ڈرائیور اور کنڈٰکٹر جانبحق جبکہ دو مسافر زخمی ہو گئے۔ نعشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے مرنے والے دونوں بھائی ہیں، اپر کوہستان شاہراہ کو ملبہ ہٹار کر ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔