مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
مانسہرہ: ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ سے مہانڈری جانے والی سڑک پر ٹیوٹا ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ایمرجنسی کی کال موصول ہونے پر ریسکیو کی بالاکوٹ سے ریفرل ایمبولینس موقع پر پہنچی جس نے زخمیوں کو فوری طور پر بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔