ہری پور کے علاقہ لورہ چوک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ۔ المناک حادثہ لورہ چوک کے قریب جی ٹی روڈ روڈ پر پیش آیا۔ تیزرفتار ٹویوٹا ہائی ایس اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس سے دس افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ حادثے کے شدید زخمی شخص کو مزید علاج معالجے کیلئے ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے۔