Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکےخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    جولائی 5, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    جولائی 5, 2025
    خاص خبریں

    گلگت میں یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل، موبائل سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
    خاص خبریں نومبر 20, 2024

    توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

    نومبر 20, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Tosha Khana 2 case, PTI founder bail granted, release ordered
    ضمانت کا غلط استعمال کیا تو اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ/فائل فوٹو
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی کی دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت منظور ہو جائے گی۔ اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا ، چالان میں رسید پر بشری بی بی کا نام ہے، لیکن اس چالان میں یہ واضح نہیں مرکزی ملزم کون ہے؟ دو ملزمان ہیں اس میں دفعہ 109 میں کس کا کردار ہے کوئی واضح نہیں ، مقدمے کا اندراج ساڑھے تین برس سے زائد تاخیر سے کیا گیا، کوئی جرم نہیں ہوا، جس کیس میں جرم واضح نہ ہو تو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کی توشہ تفصیلات خفیہ رکھنے کی پالیسی پر اہم ریمارکس دیے کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت کہہ رہی تھی کہ توشہ خانہ کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور اُنکی بیوی دونوں نے فائدہ اٹھایا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ او پلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران  خان توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد تاحال رہائی کا امکان نہیں۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدر،وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں کی بنوں چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
    Next Article کراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکےخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    جولائی 5, 2025

    گلگت میں یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل، موبائل سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ

    جولائی 5, 2025

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکےخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    جولائی 5, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    جولائی 5, 2025
    خاص خبریں

    گلگت میں یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل، موبائل سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ

    جولائی 5, 2025
    پوٹھوہار

    مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے پر قانونی کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست جمع

    جولائی 5, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکےخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    جولائی 5, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    جولائی 5, 2025
    خاص خبریں

    گلگت میں یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل، موبائل سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ

    جولائی 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.