ہری پور میں ایک ہی روز نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق، ہریپور میں دفعہ 144 کی بھرپور خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس کا بین ثبوت ہری پور میں ایک ہی روز نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوری آبشار میں نہاتے ہوئے ایک جوان جبکہ ضلع ہری پور میں تربیلا جھیل چکہائی کےمقام پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اس دوران مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت جاں بحق شخص کی نعش نکال لی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہری پور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی عروج پر ہے، ایک ہی روز نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔