ایبٹ آباد میں چوروں نے اندھیر نگری بنا رکھی ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ضلع کے مختلف تھانوں کی حدودمیں چوریوں، رہزنیوں، ڈکیتوں کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تھانہ کینٹ کی حدود نیو سبزی منڈی کے پاس گن پوائنٹ پر چوری وارداتیں ہونے لگی ہیں، گزشتہ رات تھانہ کینٹ کی حدود نیو سبزی منڈی کے قریب ایک کباڑ کی دکان میں دو مسلح افراد نے بزرگ مالک کو 50 ہزار روپے کیش اور ایک نئی 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
یہ واردات عین اس جگہ ہوئی جہاں پولیس معمول کے مطابق ناکہ لگاتی ہے۔ آئے روز ایبٹ آباد میں ایسی وارداتیں عام ہو رہی ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کے اقدامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔