گیس کی قیمتوں کے حوالے سے حالیہ ہونے والے اضافے کو 480 فیصد قرار دے دیا گیا۔وفاقی حکومت نے ماہ نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 1100فیصد اضافہ کیا۔
وزارت توانائی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ محض 150فیصد تھا اور دوسری وجہ فروری کے دوران افراط زر کی شرح میں کمی کا واقع ہونا ہے جس کی وجہ سے بھی گیس قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے اعداد و شمار میں 57فیصد کی کٹوتی یعنی نچلے طبقے کے لیے 1108فیصد سے کم ہو کر 480فیصد رہ گئی ہے۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں میں 1109فیصد اضافہ ہوا ہے جو ماہانہ 17ہزار 732روپے تک کماتے ہیں لیکن پی بی ایس نے کبھی بھی گراوٹ کے بارے میں اعلان نہیں کیا۔