بالی ووڈ میں 300 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے مشہور مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک، جانی لیور حال ہی میں یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کی پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیے۔
انھوں نے زندگی کی بلندیوں اور پستیوں کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ مالی مسائل اور ان کے بدسلوکی کرنے والے والد کی وجہ سے ان کی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ان کا بچپن تھا۔ مزاح نگار نے بتایا کہ مجھے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے خاندان کے لیے روٹی کمانا پڑتی تھی، کیونکہ ان کے شرابی والد نے کبھی ان کی پرواہ نہیں کی۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ "13 سال کی عمر میں، میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے قریبی ریلوے ٹریک پر بھی گیا تھا کیونکہ میں اپنے والد سے بہت تنگ آ چکا تھا ۔اس وقت، میری تین بہنوں کے چہرے میرے سامنے چمکے، پوچھ رہے تھے، ‘ہمارے بارے میں کیا؟’ اور میں وہیں پٹری سے اترا اور ٹرین میرے پاس سے گزر گئی،”
مزاح نگار نے یہ بھی بتایا کہ وہ ممبئی، ہندوستان کی دھاراوی کی کچی آبادیوں میں پلے بڑھے اور اس کے علاقے میں جرائم اور قتل عام تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ بھی انڈرورلڈ میں آ جاتے اور اپنے بچپن کے دوستوں کی طرح گینگسٹر بن جاتے۔