آزاد جموں و کشمیر ریاست کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16 مارچ کو میرپور سے ریاست گیر عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے.
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے قیام کا بنیادی مقصد ہی مسئلہ جموں و کشمیر کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں میں آزادی کے بیس کیمپ سے مودی کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے 16مارچ سے میرپور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور مسئلہ کشمیر پر خیالات کا اظہار کروں گا۔
زرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر ہفتہ کو اپنے آبائی شہر میرپور میں قائداعظم انٹرنیشنل اسپورٹس سٹیڈیم میں سول سوسائٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں شرکت اور خطاب کریں گے۔