ہندو برادری کے افراد کو صدر اور وزیر اعظم نے ہولی تہوار کے موقع پر مبارکباد دی
ہندو برادری کوصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نےرنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ ہولی برائی کی شکست اورنیکی کی فتح پرخوشی کا تہوار ہے، پاکستان کیلئے ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، تمام مذاہب سےتعلق رکھنے والوں کا پاکستان خوبصورت گلدستہ ہے۔آصف علی زرداری کے مطابق پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے،سب مل کر آئیں ملکی ترقی، خوشحالی باہمی اتحاد سے نام پاکستان کا روشن کریں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے ہولی تہوار کےموقع پر پیغام میں کہا کہ ہندو برادری کو ہولی کےرنگوں کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،معاشرے کی کثیرالنسلی،لسانی،ثقافتی اورمذہبی خصوصیات پر ہمیں فخرہے۔شہبازشریف نے کہا کہ آئیے یہ دن ہم اپنے اختلافات کو طاقت میں بدلنےکےعزم کے ساتھ منائیں، ہم سب کیلئے بہار کی آمدنئی شروعات، امید اور خوشی لےکر آئے، تہوار کی خوشی منانے والوں کو ہولی کی بہت مبارک ہو۔