Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے،مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف
    خاص خبریں اپریل 8, 2025

    پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے،مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف

    اپریل 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Pakistani people have mineral reserves under their feet and expertise in their hands, there is no room for disappointment, says Army Chief
    پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، جنرل عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، ایسے میں مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

    پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کے فروغ اور ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئر ، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں ۔ اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ، زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔

     آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن سٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر بنانے اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں۔ ملک کے لیے اور اپنے لیے ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ کاروبار اور معدنی دولت سے استفادہ کرنے کے لیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔ آپ پاکستان پر پُر اعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسا کر سکتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں، جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا ہے، مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا پروپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، حکام اڈیالہ جیل
    Next Article پنڈی گھیب میں پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کا ساتویں کلاس کےطالبعلم پرتشدد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.