عید ٹھنڈی گزرے گی ۔گرمی کے ستائے روزے داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے عید پر بارشوں کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے۔ جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ کو اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔جبکہ جمعرات کو موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا۔جمعہ کی شام سے بارش کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کے مطابق نو سے 10اپریل تک کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی، وسطی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا اور پارہ 38سے 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔