مسجد نبوی کے پیش امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سات روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر اور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر، وزیر اعظم اور ملک کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر سالک کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعاون کو فروغ ملے گا۔