حوثیوں باغیون نے یمن سے اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے فوجی ترجمان یحیٰی ساری نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ کیا گیا جس نے 12 منٹ سے بھی کم وقت میں 2 ہزار 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
اسرائیلی فوجی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ میزائل حملے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا ہے کہ اس حملے کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے یمن سے ہماری سرزمین پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل سے حملہ کیا اور انہیں اب تک یہ معلوم ہوجانا چاہیے کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔
حملے کے بعد تل ابیب سے تقریباً 20 کلومیٹر دور مودین کے ایک ٹرین اسٹیشن پر فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔حماس نے حوثیوں کے حملے کو سراہا ہے۔
یمن کے فوجی ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے تل ابیب کے قریب جافا کے علاقے میں میزائل کے ذریعے اسرائیلی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا، انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز میزائل کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔