Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال

    مارچ 28, 2026
    حکومت

    گلگت بلتستان پاکستان کے امن کا چہرہ ہے اور ہمیشہ سے امن کا گہوارہ ہے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام

    مارچ 28, 2026
    پنجاب

    مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی شیڈز، تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    مارچ 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مارچ 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»زہر اگلنے، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کيلئے حکومت سخت قوانین بنائے،فارميشن کمانڈرز کانفرنس
    فیچرڈ دسمبر 5, 2024

    زہر اگلنے، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کيلئے حکومت سخت قوانین بنائے،فارميشن کمانڈرز کانفرنس

    دسمبر 5, 20244 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The government should made strict laws immoral freedom of expression, Formation commanders
    حکومت معاشرتی تقسیم کے خاتمے کیلئے سخت قوانین بناکر عمل درآمد کرائے، اعلامیہ آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کےآغاز میں فورم نے  شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ ملک کے امن و استحکام کیلیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں اور اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    فورم نے بھارت کی جانب سے  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جبکہ کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

    کانفرنس کے شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں  جاری مظالم کی پُر زور مذمت جبکہ غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

    کانفرنس کے شرکاء کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جس پر شرکا نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے  پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

    فورم  کے شرکا نے بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کی ایما پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بے اثر کرنے کا عزم کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فورم نے  پاک فوج کی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کومحفوظ بنانے اور قابل احترام غیر ملکی وفود کو دورہ پاکستان کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے اور قانونی تعیناتی کے خلاف کیے جانے والے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے کہا کہ یہ مربوط اور پہلے سے  تیار کردہ پروپیگنڈا بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم  کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، جسکا مقصد پاکستان کی عوام ، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان  دراڑ پیدا کرنا ہے۔

    شرکا نے کہا کہ  بیرونی عناصر کی  مدد سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، یہ ضروری ہے کہ حکومت بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے  کی آڑ میں زہر اُگلنے ، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے  کے خاتمے کے لئے سخت قوانین وضوابط بنائے اور  ان پر عمل درآمد کرائے۔

    فورم نے مطالبہ کیا کہ سیاسی ومالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم  ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق فورم کے شرکا نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کی خدمت بغیر کسی تعصب اور سیاسی وابستگی کے کرتی ہے اور تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے ملک کی حفاظت پر مامور رہے گی۔

    اعلامیے کے مطابق شرکا نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے معصوم شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    فورم نے دہشتگردوں بالخصوص فتنتہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کے بے دریغ استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ باہمی ترقی اور فائدے کے حصول پر توجہ مرکوزکرنا دونوں پڑوسی اسلامی ممالک کے  بہترین مفاد میں ہے۔

    فورم نے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت کواپنی سر زمین کو دہشتگردی کے لئے  استعمال ہونے سے روکنے کے لیے واضح اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    شرکا نے اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف بہادری سے ڈٹے رہنے والے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے غیور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے شروع کی جانے والی تمام سماجی و اقتصادی  ترقیاتی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    فورم نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے میں حکومتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

    کانفرنس کے اختتام پر، آرمی چیف نے پاکستان  کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے  درپیش کسی بھی  قسم کی مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے  کے لئے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکُل جماعتی کانفرنس کا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خوفناک صورتحال پر تشویش کا اظہار، اعلامیہ جاری
    Next Article تیسرا ٹی 20،زمبابوے نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی، سیریز پاکستان کے نام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لوئر چترال میں برفبانی چیتے کا حملہ، 35 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک

    مارچ 28, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو

    مارچ 28, 2026

    امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان متحرک، اہم اجلاس کل اسلام آباد میں

    مارچ 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    باہمی تعاون

    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال

    مارچ 28, 2026
    حکومت

    گلگت بلتستان پاکستان کے امن کا چہرہ ہے اور ہمیشہ سے امن کا گہوارہ ہے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام

    مارچ 28, 2026
    پنجاب

    مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی شیڈز، تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    مارچ 28, 2026
    چترال

    لوئر چترال میں برفبانی چیتے کا حملہ، 35 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک

    مارچ 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    اسلام آباد

    معروف ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف آوٹ لوفرہ کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

    مارچ 22, 2026
    خاص خبریں

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام میں نومولود بچوں کی جدید نرسری کا افتتاح

    مارچ 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال

    مارچ 28, 2026
    حکومت

    گلگت بلتستان پاکستان کے امن کا چہرہ ہے اور ہمیشہ سے امن کا گہوارہ ہے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام

    مارچ 28, 2026
    پنجاب

    مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی شیڈز، تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    مارچ 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.