حکومت آزادکشمیر کی طرف سے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت مستحق لوگوں سے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔
سوشل ویلفیئر آفیسرسیدافتخار گیلانی نے اپنی نگرانی میں درخواستوں کو جمع کروانے کا عمل شروع کیا۔سوشل ویلفیئر افتخار گیلانی کے مطابق حکومت آزاد کشمیر ے بیوہ،معذور،اور 65سال یا اس سے زائد افراد جن کی دیکھ بھال کا کوئی بہتر انتظام نہ ہو اور اس کے علاوہ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
جس کے باعث مقررہ درخواست فارم پر کوائف جمع کرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مستحقین کی رجسٹریشن کے لئے دفاتر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لے کر شام چار بجے تک کھولا جائے گا۔یاد رہے کہ اس پروگرام کی وجہ سے ایسے افراد مستفید ہوں گے جو کہ پہلے کبھی کسی بھی امدادی پروگرام میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔