Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    شوبز

    نامور کامیڈین امان اللہ کی چھٹی برسی، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں

    مارچ 7, 2026
    فیچرڈ

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

    مارچ 6, 2026
    کھیل

    کوالیفائر میں جاپان کو شکست، پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں جگہ بنالی

    مارچ 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مارچ 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کاقافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ، بشریٰ بی بی بھی ہمراہ
    فیچرڈ نومبر 24, 2024

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کاقافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ، بشریٰ بی بی بھی ہمراہ

    نومبر 24, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The caravan under the leadership of Chief Minister Ali Amin Gandapur left for Islamabad from Peshawar
    علی امین گنڈاپور پشاور وزیراعلیٰ ہاوس سے اسلام آباد کی روانہ ہو رہے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے چارسدہ سے صوابی جاتے ہوئے پھر مرکزی قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ۔

    وزیراعلیٰ کے قافلے میں موجود صوبائی وزیر پختون یار کے مطابق قافلے میں بانی پی ٹی آئی   کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اسلام آباد آنے والے قافلے کے ہمراہ ہیں ۔

    صوابی سے موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دریائے سندھ صوابی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر پل کو بند کر دیا گیا ہے اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری صوابی پل کی دوسری طرف موجود ہے۔ پی ٹی آئی قافلے کا پہلا معرکہ صوابی پل پر ہوگا۔

    علی امین گنڈا پور کا کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کتنی ہی سڑکیں بلاک کی جائیں یا پھر کنٹینر لگائی جائیں، اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اور مطالبات منوائیں گے، راستے کھولنے کیلیے سرکاری نہیں بلکہ پرائیوٹ مشینری ساتھ لے کر جائیں گے۔

    اُدھر وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں کسی کو بھی احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے  پیش نظر  حکومت نے بھی بھی مظاہرین سے نمٹنے اور کریک ڈاون  کیلئے بھرپور تیارلی کرلی ہے،راولپنڈی  ،اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پْتونخوا کے مختلف علاقوں میں  انٹرنیٹ اور موبائل بند کر دی گئی ہے  اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا  سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کر دی گئی ہے اور وہاں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔

    ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند کر دی گئی ہے۔ کھنہ پل پر رکھے گئے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ائیر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    مظاہرین کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کیلئے مختلف انٹری پوائنٹس پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے 70 مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، کسی کو بھی مظاہرے، ریلی یا احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد مکمل بند کر دی گئی ہے، اٹک میں چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کو بھاری نفری کو تعینات کر کے شیلنگ کے لیے ہزاروں گولے، جیکٹس، ہیلمنٹ اور ڈنڈوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔

    جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ہیں اور فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں۔ لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کے لیے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئيں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں جھڑپیں جاری،3 روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہوگئی،80 زخمی ہوگئے
    Next Article پی ٹی آئی قافلے کی قیادت پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں ٹھن گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

    مارچ 6, 2026

    وزارتِ خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے سرگرم، شہریوں کو فوری معاونت فراہم کی جا رہی ہے، دفترِ خارجہ

    مارچ 6, 2026

    اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون میں داخلہ محدود

    مارچ 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    شوبز

    نامور کامیڈین امان اللہ کی چھٹی برسی، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں

    مارچ 7, 2026
    فیچرڈ

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

    مارچ 6, 2026
    کھیل

    کوالیفائر میں جاپان کو شکست، پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں جگہ بنالی

    مارچ 6, 2026
    بین الاقوامی

    وزارتِ خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے سرگرم، شہریوں کو فوری معاونت فراہم کی جا رہی ہے، دفترِ خارجہ

    مارچ 6, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    شوبز

    عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پشاور میں مشاعرہ منعقد کیا جارہا ھے۔ بشریٰ فرخ

    مارچ 4, 2026
    شوبز

    کے ٹو نے اوورسیز پاکستانیوں کو ماہ رمضان میں نے وطن سے دوری کا احساسِ ہونے نہیں دیا

    مارچ 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    شوبز

    نامور کامیڈین امان اللہ کی چھٹی برسی، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں

    مارچ 7, 2026
    فیچرڈ

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

    مارچ 6, 2026
    کھیل

    کوالیفائر میں جاپان کو شکست، پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں جگہ بنالی

    مارچ 6, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.