دروش میں فیتھون سانپ کی موجودگی پر انتظامیہ و متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دروش کے علاقے میں انڈین فیتھون سانپ (اژدھا)کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر دروش کے ساتھ سانپوں کی تصدیق اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کے لیے میدان میں ہے۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال لوئیر نے عام لوگوں کو باور کرایا ہے کہ علاقے میں انڈین راک فیتھون کی موجودگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انسانی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں-