تحریک آزادئ کشمیر کے عظیم کمانڈر برہان مظفر وانی کا آج آٹھواں یوم شہادت منایا جارہا ہے ۔
سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کشمیری عوام عظیم راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ” یوم مزاحمت ” کے طور پر منا رہے ہیں ۔ برہان مظفر وانی 8 جولائی 2016 کو کوکرناگ علاقے میں بھارتی فوجیوں کیخلاف دادِ شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔
برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت کے ختم نبوت چوک چھتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. 313 کشمیری نوجوانوں کے ایک منظم دستے نے برہان وانی اور شہدائے جموں کشمیر کو سلامی پیش کی ۔
کشمیری نوجوانوں نے قومی ترانوں پر پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے پرچموں کو بھی سلامی پیش کی. کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر کی آزادی کے لیئے مزاحمت کا حلف بھی لیا۔ کشمیری نوجوانوں نے آزادی کشمیر کے لیئے پُرجوش نعرے بلند کیئے ۔
” بھارت سے لیں گے آزادی” "ہے حق ہمارا آزادی” ” کشمیری مزاحمت زندہ باد زندہ باد ” "جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ” "یہ جنگ ہے جنگ آزادی "۔ ” برہان تیرے خون سے انقلاب آئے گا ” جیسے لگا رہے تھے۔ کشمیر نوجوانوں نے ” پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ” کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
اسکے علاوہ پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے عزم کیلئے نوجوانوں کے درمیان ” دوڑو آزادی کیلئے” دوڑ کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ "دوڑو آزادی کیلئے” مقابلے میں 313 کشمیری نوجوانوں نے حصہ لیا۔ نوجوانوں نے یادگار شہداء چھتر سے برہان وانی شہید چوک تک دوڑ لگائی ۔
برہان وانی شہید کشمیری مزاحمتی تحریک کا استعارہ تھے ۔ عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سامراج کیخلاف برہان وانی شہیدکی مزاحمت تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ برہان وانی شہید نے سوشل میڈیا کے زریعے بھارتی جنگی جرائم دنیا کے سامنے بے نقاب کیئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ برہان وانی شہید نے کشمیری نوجوانوں کو بھارتی استعماری قبضے کیخلاف مزاحمت کا راستہ دکھایا۔ آج کشمیری نوجوانوں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف مزاحمت کا عہد کرتے ہیں ۔ عزیر احمد غزالی