وطن عزیز پر اپنی جان نچھاورکر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، پاک فضائیہ کے اس بہادر نوجوان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
20 اگست 1971 کو راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران اپنی جان اس وقت مادر وطن پر قربان کی جب ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان اچانک طیارے میں سوار ہو جہاز کا رخ بھارت کی طرف موڑ دیا۔
راشد منہاس نے بہادری کے ساتھ طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں، اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔
راشد منہاس کی اس عظیم قربانی کے اعتراف میں پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا ۔