Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»تربیلا ڈیم فل، اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
    خاص خبریں اگست 21, 2025

    تربیلا ڈیم فل، اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

    اگست 21, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ڈیم اپنی مقررہ گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل وے مسلسل ساتویں روز بھی کھلے رہیں گے تاکہ پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھا جا سکے۔

    ہری پور تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد دو لاکھ اٹھسٹھ ہزار تین سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج دو لاکھ انتالیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کی زیادہ سے زیادہ گنجائش پندرہ سو پچاس فٹ ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر بالائی علاقوں سے مزید سیلابی ریلے آئیں تو ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

    ڈیم انتظامیہ کے مطابق ہری پور تربیلا ڈیم کے اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے ہوئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت دریاؤں کے کنارے سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 44 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ چشمہ بیراج میں 94 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ مجموعی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی بارش میں نہیں، حکومتی نااہلی کے سمندر میں ڈوب گیا.تحریر: شیر علی انجم
    Next Article واہ کینٹ میں معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ زیادتی، تین ملزمان گرفتار
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 2 دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اکتوبر 15, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.