Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»تربیلا ڈیم فل، اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
    خاص خبریں اگست 21, 2025

    تربیلا ڈیم فل، اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

    اگست 21, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ڈیم اپنی مقررہ گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل وے مسلسل ساتویں روز بھی کھلے رہیں گے تاکہ پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھا جا سکے۔

    ہری پور تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد دو لاکھ اٹھسٹھ ہزار تین سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج دو لاکھ انتالیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کی زیادہ سے زیادہ گنجائش پندرہ سو پچاس فٹ ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر بالائی علاقوں سے مزید سیلابی ریلے آئیں تو ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

    ڈیم انتظامیہ کے مطابق ہری پور تربیلا ڈیم کے اسپل وے ساتویں روز بھی کھلے ہوئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت دریاؤں کے کنارے سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے چناب میں پانی کی آمد 67 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 44 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ چشمہ بیراج میں 94 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ مجموعی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی بارش میں نہیں، حکومتی نااہلی کے سمندر میں ڈوب گیا.تحریر: شیر علی انجم
    Next Article واہ کینٹ میں معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ زیادتی، تین ملزمان گرفتار
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    پولیس

    کراچی: سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

    اگست 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 24, 2026

    آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کا کلین سویپ، 8 میں سے 6 نشستیں جیت لیں

    آزاد کشمیر

    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ…

    ٹیکنالوجی

    وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے تعاون سے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

    اگست 27, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.