سڈنی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے ہیں اب میچ بارش کے باعث رُکا ہوا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے ہیں جب میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔ کینگروز کو شاہینوں کی برتری ختم کرنے کے لیے 197 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آج پنک ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی نا مکمل اننگ 6 رنز سے شروع کی اور اوپنرز نے ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں آغا سلمان نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
مزید یہ کہ دوسرے اوپنر عثمان خواجہ بھی 47 رنز پر عامر جمال کی وکٹ بن گئے۔ اس وقت آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 108 رنز تھا۔ مارنوس لبوشن اور اسٹیون اسمتھ نے مل کر ٹیم کا اسکور 116 تک پہنچایا تھا کہ خراب روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی جس کے بعد پچ کو کورز کر دیا گیا ہے۔
ہاد ریے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 197 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔