تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دس سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔
حسن ابدال: تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ میرا چھوٹا بیٹا جس کی عمر دس سال ہے چوتھی کلاس کا طالب علم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے پرشان تھا جب اس سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ محلے میں کھیل رہا تھا اچانک نجب ولد کرم الہی سکںنہ خودہ وہاں آ گیا اور زبردستی اسے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اگر کسی کو بتایا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ۔
متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم نجب ولد کرم الہی کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرکے تفتیش کا آ غاز کر دیا ۔


