سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار شمیم تھے ۔
گلگت( ندیم خان) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی بھرپور انداز سے منایا رہا ہے اس دن کے مناسبت سے سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ چیف جسٹس سردار شمیم تھے ۔
انہوں نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے سے سلامی لی اور ملک و قوم اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔
اس تقریب میں چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ سردار شمیم، چیف جسٹس چیف کورٹ علی بیگ، چیف کورٹ کے جج صاحبان، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول کورٹ کے ججز، انسدادِ دہشت گردی کے جج رحمت شاہ، انٹی کرپشن کے اسپیشل جج محمود الحسن اور وکلاء برادری سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سردار شمیم نے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعمت ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آزادی کی قدر کریں اور یاد رکھیں کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے آزادی حاصل کر کے کلمہ کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، اسی لیے گلگت بلتستان کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہے، اس موقع پر انہوں نے میرٹ کی بنیاد پر عدلیہ کے ملازمین کی جلد ترقیوں کی خوشخبری بھی سنائی ۔
جشنِ آزادی پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جوش و خروش سے جاری ہے ۔